0
Friday 1 Jul 2022 22:20

ایران کے وزیر خارجہ ہفتے کو دمشق کا دورہ کرینگے

ایران کے وزیر خارجہ ہفتے کو دمشق کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کل ہفتے کے روز دمشق جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے حسین امیر عبداللہیان کے دورہ دمشق کا سرکاری طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقائی دورہ کے سلسلے میں ترکی کے بعد اب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کل دو جولائی بروز ہفتہ دمشق جائیں گے۔ وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امیر عبداللہیان کا دمشق کا چوتھا دورہ ہے۔ کنعانی نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینا، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے گذشتہ سال اکتوبر میں شام کا دورہ کیا تھا، جبکہ حالیہ سال مارچ میں انہوں نے دمشق کا تیسری مرتبہ سفر کیا تھا۔ اسی طرح گذشتہ ستمبر میں عراق کی حمایت میں ہونے والی علاقائی کانفرنس میں شرکت کے لیے بغداد جانے کے بعد وہ دمشق گئے تھے اور شام کے صدر بشار الاسد اور وزیر خارجہ فیصل المقداد سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

حسین امیر عبداللہیان گذشتہ سال اکتوبر میں ماسکو اور بیروت کا دورہ کرنے اور ان ممالک کے حکام سے مشاورت کے بعد اپنے سفر کی تیسری منزل شام کے دارالحکومت دمشق گئے۔ وہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصہ میں دوسری مرتبہ راہی دمشق ہوئے، جس میں انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد اور اپنے شامی ہم منصب فیصل المقداد سے ملاقات اور مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے دمشق میں شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کو دورہ تہران کی دعوت دی اور شام کو ایران کا اسٹریٹیجک اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں اور دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسی طرح ڈپلومیٹک ادارے کے سربراہ مارچ میں تیسری مرتبہ شام گئے اور وہاں کے حکام سے ملاقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1002187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش