0
Friday 1 Jul 2022 23:01

نئے اسرائیلی وزیراعظم کا گھر ایک فلسطینی کی ملکیت

نئے اسرائیلی وزیراعظم کا گھر ایک فلسطینی کی ملکیت
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے نئے وزیراعظم کی رہائش گاہ ایک فلسطینی کی ملکیت ہے، جسے 1948ء میں وہاں قبضہ کرکے نکال دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے نئے وزیراعظم یائیر لاپیڈ کی رہائش گاہ ایک فلسطینی کی ملکیت ہے، جسے 1948ء میں وہاں سے بے دخل کیا گیا تھا۔ صہیونی اخبار کے رپورٹر ''گلعاد کوہن'' نے رپورٹ دی ہے کہ بالفور اسٹریٹ پر واقع لاپیڈ کا گھر ایک امیر فلسطینی تاجر اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی جنرل موٹرز کی نمائندہ ''حنا جون سلامہ'' نے بنایا تھا۔ یاد رہے کہ 1948ء میں فلسطین پر قبضے کے دوران سلامہ نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا اور لبنان کے دارالحکومت بیروت منتقل ہوگئیں تھیں۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ گذشتہ روز کینسٹ کے تمام ارکان نے پارلیمنٹ کی تحلیل کی حمایت میں ووٹ دیا۔ کینسٹ کی تحلیل کے بعد صیہونی حکومت ساڑھے تین سال کے مختصر دورانیے میں پانچویں مرتبہ انتخابات منعقد کروانے کے لئے مجبور ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ ''نفتالی بینیٹ'' کے بعد یائیر لاپیڈ کو صیہونی حکومت کے امور چلانے کے لئے وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش