0
Monday 4 Jul 2022 11:32

کراچی میں آج تیز اور معتدل بارشوں کا امکان

کراچی میں آج تیز اور معتدل بارشوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروز پیر دوپہر 2 بجے بارش شروع ہو سکتی ہے، آج کا یہ اسپیل رات دیر تک جاری رہ سکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج تیز اور معتدل بارشوں کا امکان ہے، شہر میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں آج دوپہر اور شام میں اچھی بارشیں متوقع ہیں، شہر میں کل اور پرسوں بھی بارش کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا رخ سندھ اور بلوچستان کی طرف ہے، عید الاضحیٰ پر بھی کراچی میں بارش کا امکان موجود رہے گا۔ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے سندھ میں زیادہ بارشیں نہیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں ناگن چورنگی، بفر زون اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 1002631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش