0
Thursday 7 Jul 2022 17:36

خضدار، عوام سے غلط رویہ، اے ٹی ایم مشین بند رکھنے پر نجی بینک کا منیجر گرفتار، بینک سیل

خضدار، عوام سے غلط رویہ، اے ٹی ایم مشین بند رکھنے پر نجی بینک کا منیجر گرفتار، بینک سیل
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خضدار میں اے ٹی ایم مشین بند رکھنے والے نجی بینکوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جس کے دوران نجی بینک کا منیجر عوام سے بدتمیزی اور اے ٹی ایم ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر گرفتار کرکے بینک کو سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں انتظامیہ کو عوامی شکایات موصول ہوئیں کہ نجی بینکوں کے اے ٹی ایم مشینیں کئی روز سے بند ہیں۔ جس سے عوام کو عید کے موقع پر مشکلات درپیش ہو رہی ہیں۔ اس پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی کو بینکوں کی چیکنگ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے تمام بینکوں کا جائزہ لیا اور تمام اے ٹی ایم مشینیں کھول دیئے گئے۔ در این اثناء ایک نجی بینک کے منیجر کو عوام الناس سے غلط رویہ رکھنے، بدتمیزی کرنے اور اے ٹی ایم مشین کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر گرفتار کرکے بینک کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی شکایت کے مطابق لوگوں کے ساتھ تکرار، لوگوں کو زلیل کرنا نجی بینک کے روز کا معمول ہے۔ بینک عملہ عوام کا خادم ہے۔ عوام کے پیسوں سے ہی بینک کا کاروبار ہوتا ہیں، جبکہ یہاں بینک منیجر صارفین کو سہولت دینے کی بجائے ان پر ہی رعب جما رہا ہیں۔ ضلعی انتظامیہ خضدار کا فرض ہے کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد کرے۔ نجی بینکوں کے ملازمین کے غلط رویہ رکھنے پر انکے خلاف اس طرح کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1003270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش