0
Sunday 31 Jul 2022 21:43

عراق میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی انتظامات

عراق میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی انتظامات
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے عراق میں کمانڈ اینڈ سکیورٹی فورسز نے ملک میں حفاظتی اقدامات انجام دینے کی خبر دی ہے۔ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے آج (اتوار) اعلان کیا ہے کہ محرم کے مہینے میں سکیورٹی پلان کے لیے خصوصی میٹنگز شروع ہوگئی ہیں۔ جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان "تحسین الخفاجی" نے کہا ہے کہ کربلا، بغداد اور سامراء میں آپریشنز کمانڈز نے ماہ محرم کے حوالے سے اپنی فورسز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں اور مذکورہ سکیورٹی کے اقدامات میں محرم کے پہلے دو دنوں اور اربعین میں مزید تیزی آجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا اقدامات میں انٹیلیجنس اور مزید چوکیوں کی تعمیر شامل ہے۔ اسی سلسلے میں حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے گذشتہ جمعہ کو خبر دی تھی کہ حرم کے تمام صحنوں میں سرخ قالین بچھائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ہر سال حرم امام حسین علیه‌ السلام میں محرم کی آمد پر دوسرے قالین اٹھا کر سرخ قالین بچھا دیئے جاتے ہیں۔

سرخ قالین دس محرم والے دن عصر تک روایتی جلوس ''رگضة الطویریج'' کے اختتام تک بچھائے جاتے ہیں اور اس کے بعد اٹھا لئے جاتے ہیں، جبکہ عراق میں آیت‌ الله سیستانی کے نمائندے ''شیخ عبدالمهدی الکربلائی'' نے گذشتہ جمعے حرم امام حسین علیه‌ السلام سے پرچم تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وحدت اختیار کرنے اور تفرقہ سے بچنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسینؑ چاہتے ہیں کہ ہم سب حسینی انقلاب کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کریں، اپنی اور اپنے خاندان کی اصلاح کریں، وہ چاہتے ہیں کہ ہم دنیاوی مفادات کے لیے تفرقہ اور جنگ سے بچیں۔ عراقی مرجع تقلید کے نمائندے نے مزید کہا کہ سب لوگ اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں اور امن و امان سے زندگی بسر کریں۔
خبر کا کوڈ : 1006967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش