0
Thursday 4 Aug 2022 10:57

بھارت میں کورونا کے 17135 نئے کیسز، مزید 47 اموات ریکارڈ

بھارت میں کورونا کے 17135 نئے کیسز، مزید 47 اموات ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے بدھ کو اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں 17135 نئے کورونا وائرس معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے ساتھ ہی بھارت میں کورونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 44067144 ہوگئی ہے، جب کہ فعال کیسز کم ہو کر 137057 ہوگئے ہیں۔ 47 نئی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 526477 ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت اب تک 204.84 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1932 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری سے مزید سات مریض فوت ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1007535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش