0
Thursday 4 Aug 2022 12:25

امریکہ ہزاروں میل دور بیٹھ کر پاکستان کا کندھا استعمال کر رہا ہے، حافظ حسین احمد

امریکہ ہزاروں میل دور بیٹھ کر پاکستان کا کندھا استعمال کر رہا ہے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایمن الظواہری کو نشانہ بنانیوالا امریکی ڈرون کہاں سے اُڑایا گیا تھا؟ اور کیا امریکہ افغانستان سے شرمناک شکست اور انخلاء کے بعد بھی افغانستان میں ماضی کا وہی کھیل نیٹو افواج واپس بلانے کے باوجود جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور کی طرح امریکہ پھر پاکستان کے ائیربیس اور سرزمین کو افغانستان کیخلاف استعمال کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں 80 ہزار شہادتیں ہوئیں اور فاٹا کا پُرامن اور ملک کا قدرتی دفاعی مورچہ آج مملکت پاکستان کیلئے مسئلہ بن چکا ہے اور ہم افغانستان کے توسط سے قبائل میں امن کیلئے سرگرم عمل ہیں، اب دوبارہ اس عظیم غلطی کو دہرانے کے ہم کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتے۔
 
حافظ حسین احمد نے کہا کہ امریکہ ہزاروں میل دور بیٹھ کر پاکستان کا کندھا استعمال کر رہا ہے تاکہ ایک طرف افغانستان سے پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہوں بلکہ افغانستان میں بھارت کے اثر و نفوذ کو بڑھایا جا سکے اور غالباً ان مقاصد کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کے ذریعہ ہماری معاشی صورتحال کو ہتھیار کے طور پر اب تک استعمال کیا جا رہا ہے، اور ہم اس حد تک کمزور ہو چکے ہیں کہ پاکستان جیسے ایٹمی صلاحیت کی حامل فوج کے سپہ سالار تک کو آئی ایم ایف کے ایک ارب ڈالر قرضہ کی قسط کیلئے رابطہ کرنا پڑا ہے۔ جمعیت کے رہنما نے کہا کہ ملک میں معاشی عدم استحکام کی ایک بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے اور اگر ہر ادارہ اپنے آئینی حدود و اختیارات کا پاس رکھے تو ملک کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہم نے ماضی سے سبق سیکھا اور ہمارا حال بے حال اور یہی حال رہا تو خدانخواستہ مستقبل تاریک ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش