0
Wednesday 10 Aug 2022 00:57

بھکر، ماتمی جلوس میں تعزیہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، 7 عزادار شہید

بھکر، ماتمی جلوس میں تعزیہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، 7 عزادار شہید
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں یوم عاشورہ کے جلوس کے دوران تعزیہ بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث 7 عزادار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر سخاوت شاہ کے جلوس میں شامل تعزیہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر گیا، بجلی کی تاریں ٹکرانے سے دھماکوں کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی، اس دوران کرنٹ لگنے اور تعزیہ کے نیچے دب کر 4 عزادار موقع پر ہی شہید اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی عزاداروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا، جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ واپڈا اہلکاروں اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او علی رضا موقع پر پہنچ گئے، جلوس میں شامل عزاداروں نے احتجاج کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تازہ ترین غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش