0
Monday 15 Aug 2022 22:37

کراچی میں متوقع بارشیں، این اے 245 پر ضمنی الیکشن متاثر ہونے کا اندیشہ

کراچی میں متوقع بارشیں، این اے 245 پر ضمنی الیکشن متاثر ہونے کا اندیشہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں متوقع بارشوں کے باعث این اے 245 پر ضمنی الیکشن متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے 15 سے 21 اگست تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخاب بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو محکمہ موسمیات سے کراچی میں متوقع بارشوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلے میں کہا ہے کہ 15 اگست کو بارش کا 60 فیصد، 16 سے 18 اگست تک تیز بارش کا 80 فیصد امکان ہے جبکہ 19 سے 21 اگست تک کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ خیال رہے کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب 21 اگست کو ہونا ہے، ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل 20 اگست کو ہونی ہے۔ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1009334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش