0
Tuesday 16 Aug 2022 21:09

پیپلز پارٹی نے کراچی کے دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی نے کراچی کے دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کے دو حلقوں این اے 237 اور این اے 245 پر ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے این اے 237 ملیر کے لئے عبدالحکیم بلوچ اور این اے 246 لیاری پر سردار نبیل احمد گبول کو میدان میں اتار دیا ہے۔ زرداری ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس کے دوران پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے دونوں امیدواروں کو باضابطہ طور پارٹی ٹکٹ جاری کیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی چھینی ہوئی نشستیں دوبارہ واپس لے گی، لیاری اور ملیر پاکستان پیپلز پارٹی کے گڑھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وقار مہدی، سعید غنی اور ناصر حسین شاہ، نادر نبیل گبول، یوسف بلوچ، نجمی عالم، سلمان عبداللہ مراد، ساجد جوکھیو، سلیم بلوچ، محمد یوسف بلوچ، راجہ عبدالرزاق، محمود عالم جاموٹ، شاہینہ شیر علی، خلیل ہوت، نعمان شیخ، کرم اللہ وقاصی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1009511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش