0
Wednesday 21 Sep 2022 12:44

یہ حکومت برقرار رہی تو مڈل کلاس مکمل طور پر غربت کی لکیر سے نیچے چلی جائے گی، فواد چوہدری

یہ حکومت برقرار رہی تو مڈل کلاس مکمل طور پر غربت کی لکیر سے نیچے چلی جائے گی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا میں پیٹرول اور پام آئل کی قیمتیں کریش کر چکی ہیں، پاکستان میں عوام پر پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ حکومت برقرار رہی تو مڈل کلاس مکمل طور پر غربت کی لکیر سے نیچے چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہینے کے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو چکا ہے، 72 رکنی کابینہ والے وزیرِ اعظم بیرونی دوروں پر ہیں۔ واضح رہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول فی لیٹر 1 روپیہ 45 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے اور اسے 245 روپے 43 پیسے کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش