0
Monday 26 Sep 2022 16:18

ٹرانس جینڈر بل قرآن و سنت سے بغاوت کے مترادف ہے، سعد رضوی

ٹرانس جینڈر بل قرآن و سنت سے بغاوت کے مترادف ہے، سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل قرآن و سنت سے بغاوت کے مترادف ہے، اسلام میں ایسے کسی قانون کی ذرہ سی گنجائش بھی نہیں، ایسے قانون سے ہم جنس پرستی کو تقویت ملے گی، ملکی آئین میں واضح طور پر لکھا ہے شریعت سے متصادم کوئی قانون بھی پاکستان میں نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر یورپی اصطلاح ہے، اللہ نے عورت اور مرد کو تخلیق کیا۔ قدرت کی تخلیق میں بڑی حکمت ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ایک عورت کو اپنی مرضی سے مرد اور ایک مرد کو عورت بننے کا کوئی اختیار نہیں۔ ایسا کرنا خلاف شرع اور عذابِ الٰہی کو دعوت دینا ہے۔ یہ بل ملک میں ہم جنس پرستی کو جائز اور قانونی تحفظ دینے کی کوشش ہے۔ یہ بل کوئی نیا معاملہ نہیں اس طرح کے قوانین چوری چھپے جب کورم بھی پورا نہ ہوا تب بھی پرائیویٹ ممبر کے ذریعے منظور کروائے جاتے رہے ہیں۔
 
سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ صنف اور جنس کے تضاد کی جنگ اور درستگی کی جدوجہد کرنے والوں کو ہم جنس پرست کہنا ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ کو قرآن و سنت کیخلاف قانون بنانے کا کوئی حق حاصل نہیں، اس قانون کو از سر نو مرتب ہونا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل، ملک بھر کہ جید علما، قانون دان اور طبی ماہرین کی رہنمائی اور سفارشات کی روشنی میں اسے تیار ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1016227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش