0
Wednesday 28 Sep 2022 14:31

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں جمیعت کا احتجاج، شعبہ آئی ای آر کو تالے لگا دیئے

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں جمیعت کا احتجاج، شعبہ آئی ای  آر کو تالے لگا دیئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف مادرِ علمی پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آئی ای آر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ، کارکنوں نے احتجاجاً آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کو تالے لگا دیئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پسند نا پسند کی بنیاد پر طلباء کو کلاسز سے ڈراپ کیا جا رہا ہے، جبکہ فیسوں میں بھی بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین کے مطابق شعبہ آئی ای آر میں گزشتہ 2سال کے دوران فیسوں میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

جمعیت کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ کلیریکل سٹاف کا ہمارے کارکنوں کیساتھ رویہ بھی بدمعاشی والا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اساتذہ بھی ہمارے کارکنوں کیخلاف امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو ہراساں کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تو اُلٹا ہمیں ہی تنگ کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے وائس چانسلر اور ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 1016568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش