0
Wednesday 28 Sep 2022 23:57

پشاور، 90 ہزار کینسر کے مریض 3 ماہ سے ادویات سے محروم

پشاور، 90 ہزار کینسر کے مریض 3 ماہ سے ادویات سے محروم
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں رجسٹرڈ 90 ہزار کینسر کے مریضوں کو گزشتہ 3 ماہ سے مفت ادویات نہیں مل رہی ہیں، جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں رجسٹرڈ 90 ہزار کینسر کے مریض گزشتہ 3 ماہ سے ادویات سے محروم ہیں کیونکہ شعبہ آنکالوجی (Oncology) کے پاس مفت ادویات دینے کے لیے جون سے فنڈز ختم ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ آنکالوجی کے انچارج ڈاکٹر عابد جمیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے مفت ادویات کی فراہمی کے لیے پی سی ون منظور کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ فنڈز موصول ہونے پر کینسر کے مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت نے مفت ادویات کی فراہمی کے لیے 90 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1016657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش