0
Sunday 2 Oct 2022 13:34

"ایران میں قید امریکی جاسوسوں" کی آزادی کے بدلے "سعودی عرب میں قید ایرانی حاجی" رہا

"ایران میں قید امریکی جاسوسوں" کی آزادی کے بدلے "سعودی عرب میں قید ایرانی حاجی" رہا
اسلام ٹائمز۔ مسجد حرام کے احاطے میں ایرانی سپاہ پاسداران کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کی نمائش پر حج بیت اللہ الحرام کے دوران سعودی شاہی حکام کی جانب سے گرفتار کئے گئے ایرانی حاجی خلیل دردمند کو ایران میں قید امریکی جاسوسوں کی آزادی کے بدلے رہا کر دیا گیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس حوالے سے عراقی و عمانی وزرائے خارجہ فواد حسین و بدر البوسعیدی نے ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے۔
 

یاد رہے کہ جمعے کے روز ہی ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں سعودی عرب میں قید ایرانی حاجی کی جلد از جلد آزادی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے اہم کردار ادا کرنے پر اپنے عراقی و عمانی ہم منصبوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی امریکی ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اعلان کیا تھا کہ ایران، امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کو جوہری معاہدے (JCPOA) سے علیحدہ گردانتا ہے اور جب بھی امریکی فریق اس حوالے سے تیار ہو گا؛ ایران قیدیوں کے تبادلے کے لئے قدم بڑھا دے گا جس کے بعد اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایران میں امریکہ کے لئے جاسوسی کے الزام میں قید باقر نمازی اور سیامک نمازی کو آزاد کر دیا گیا ہے۔
 

(باقر نمازی و سیامک نمازی)
خبر کا کوڈ : 1017234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش