0
Sunday 2 Oct 2022 16:09

مخالفین کو پتہ ہے وہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اسد عمر

مخالفین کو پتہ ہے وہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکمرانوں میں عمران خان کو ہاتھ لگانے کی ہمت نہیں ہے، ان سے عمران خان نہیں گرایا جارہا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر کہا گیا کہ صحت کارڈ نوازشریف لے کر آئے اور بند کمرے میں کہا گیا عمران خان کے پاس صحت کارڈ کے سوا کچھ نہیں اس کو بند کردیں، قوم کے مفاد کے خلاف اس سے بڑی بات کیا ہوسکتی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر دو الزامات لگائے گئے، ایک عمران خان نے کہا کسی ملک کا نام نہیں لینا اور دوسرا الزام لگایا گیا کہ سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہوگیا اور یہ انکشاف ساڑھے5 ماہ بعد ہوا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان قومی سلامتی کے پہلو سے کہہ رہے تھے ملک کا نام نہیں لینا اور دوسری بات قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہی سائفر پر ہوئی تھی، کیا مراسلہ دیکھے بغیر ہی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ان سے عمران خان نہیں گرایا جارہا، عمران خان کی مقبولیت آئے روز بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو پتہ ہے وہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، گزشتہ روز کی پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کی انتہا تھی، ان میں عمران خان کو ہاتھ لگانے کی ہمت نہیں ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے عمران خان کو ہٹایا گیا اور عمران خان کو ہٹانے کا مقصد کرپشن کیسز کو فارغ کروانا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ پچھلے ہفتے عوام نے انصاف کا جنازہ نکلتے ہوئے دیکھا، جن کے خلاف فیصلے آچکے تھے وہ بری کردیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1017252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش