0
Tuesday 4 Oct 2022 00:05

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں کمی

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں کمی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1666 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر ایک لاکھ 25 ہزار 429 روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 1017466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش