0
Saturday 22 Aug 2009 11:26

بھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

بھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے کشمیر سے متعلق حالیہ بیان کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی اپیل غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے دی ہے، جبکہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر آزادی پسند جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ حریت رہنماؤں کے مطابق ہڑتال کا مقصد بھارتی وزیراعظم کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری عوام اپنی سرزمین پر بھارتی تسلط کیخلاف آج بھی پہلے کی طرح برسر پیکار ہیں۔ ہڑتال کے دوران مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، دفاتر اور تجارتی مراکز بند اور ٹریفک معطل ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے بعد آزادی پسند عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 10245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش