0
Sunday 20 Nov 2022 02:02

گیس دھماکے کے واقعے پر عراقی حکومت اور سلیمانیہ کی عوام سے ناصر کنعانی کا اظہار تعزیت

گیس دھماکے کے واقعے پر عراقی حکومت اور سلیمانیہ کی عوام سے ناصر کنعانی کا اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سلیمانیہ میں ہونے والے گیس دھماکے کے واقعے پر عراقی حکومت و عوام اور سلیمانیہ شہر کے لوگوں و حکام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے گذشتہ روز 19 نومبر کو عراق کے شہر سلیمانیہ میں گیس دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی اور جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا، مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ واضح رہے کہ عراقی ریاست کردستان کے شہر سلیمانیہ میں گیس کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق اور بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1025522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش