0
Tuesday 22 Nov 2022 10:43

متنازع فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کی نمائش رکوانے کا معاملہ، رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم

متنازع فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کی نمائش رکوانے کا معاملہ، رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم
اسلام ٹائمز۔ فلم جوائے لینڈ کی نمائش رکوانے کیلئے ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض ختم کر دیا۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری محمد بلال شفیق کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہارون میر پیش ہوئے۔ جسٹس مزمل اختر شبیر کا درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں۔ وکیل نے جواب دیا اس فلم میں سکرپٹ ہے۔ اس سے مجھ سمیت سب بطور شہری متاثرہ فریق ہیں۔ استدعا ہے کہ آپ اس درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرکے جوڈیشل سائیڈ پر کیس کی سماعت کرنے کا حکم دیدیں۔

درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، سنٹرل فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم اخلاقی اور مذہبی اقدار کیخلاف بنائی گئی ہے۔ فلم اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کیخلاف اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ ایسی فلم کو نمائش کیلئے لائسنس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ استدعا ہے کہ عدالت فلم کی پاکستان میں نمائش پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔ مزید استدعا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک فلم کی نمائش روکنے کا حکم دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1026103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش