0
Thursday 24 Nov 2022 21:26

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ، سات سالہ بچہ شہید، ایک زخمی

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ، سات سالہ بچہ شہید، ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر دھماکا ہوا ہے، جس میں سات سالہ بچہ شہید اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ انگوراڈہ بمقام پینځ گینہ میں ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان عتیق وزیر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عتیق وزیر کے مطابق دھماکا انگوراڈا بارڈر پر تعینات پرائیوٹ لیڈی سرچر کے گھر کے باہر اس وقت ہوا، جب خاتون اور ان کے والد ڈیوٹی سے واپس گھر جارہے تھے۔ اس وقت بچے گھر کے باہر تھے، جس میں سات سالہ ایک بچہ شہید ہوگیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش