0
Wednesday 30 Nov 2022 19:05

عرب لیگ کیجانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت

عرب لیگ کیجانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ آج بدھ کے روز عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل "احمد ابو الغیظ" نے صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو چُن چُن کر نشانہ بنانے کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔ احمد ابو الغیط نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے دفاع اور اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ عرب لیگ کے سربراہ کے ترجمان "جمال رشدی" نے ابو الغیظ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں مختلف واقعات میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ اس سال کے آغاز سے غاصب صیہونی فورسز کی جانب سے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اگر اسرائیل کی سرکشی اور طغیانی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ صورت حال کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گی۔ ابو الغیط نے مزید کہا کہ صیہونی سیاسی منظر نامے میں قدامت پسندوں کا حکومت میں آنا اور مقبوضہ علاقوں میں منصوبہ بندی کے تحت فلسطین مخالف کارروائیاں ایک دوسرے سے جدا نہیں۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے سیاسی میدان کو بنیاد پرست طاقتوں کے ہاتھوں میں جانے کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔ ابو الغیط نے کہا کہ فلسطینی قوم کو ایک سائیڈ پر لگا دینا، ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا اور انہیں ایک امید افزا سیاسی افق سے محروم کرنا، ایسے طوفان کا پیش خیمہ بنے گا، جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ یاد رہے کہ منگل کے روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 3 فلسطینی شہری شہید ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1027710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش