0
Wednesday 30 Nov 2022 21:17

پی ٹی آئی کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تین بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تین بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے حکومت پر دبائو بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر کام شروع کردیا گیا ہے، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تین بورڈز تشکیل دیے جائیں گے۔ پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے تشکیل دیے جانے والے تینوں بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت  عمران خان خود کریں گے جب کہ مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور تینوں ریجنز کے صدور و جنرل سیکریٹریز بورڈز میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تشکیل دیے جانے والے بورڈز کے اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں مرحلہ وار ہوں گے، پی ٹی آئی عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے 2018 میں کامیاب اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اثاثے چیک کرے گی، اسمبلیوں سے باہر موجود پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی ٹکٹیں جاری کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق تمام ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے پارٹی چیئرمین عمران خان خود کریں گے۔پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے بورڈز کی تشکیل کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش