0
Friday 19 Apr 2024 13:24

جاپانی شہریوں کی گاڑی پر دھماکا، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری

جاپانی شہریوں کی گاڑی پر دھماکا، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے لانڈھی میں جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے تاحکم ثانی سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیئے۔ دفتر وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ نماز جمعہ کی مناسبت سے مساجد امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ضلعی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پیز)، سب ڈویژنل پولیس آفسر (ایس ڈی پی اوز) فیلڈ میں آئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اسٹیشن ہاؤس افسران (ایس ایچ اوز) سیکیورٹی اقدامات میں انتہائی مستعد اور الرٹ رہیں، مزید ہدایت دی کہ رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور پیٹرولنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔ ضیا الحسن لنجار نے ہدایت جاری کی کہ کمیونیکشن حکمت عملی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1129708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش