0
Thursday 1 Dec 2022 22:20

قراقرم بنک گلگت بلتستان کا بہترین اثاثہ ہے، سید مہدی شاہ

قراقرم بنک گلگت بلتستان کا بہترین اثاثہ ہے، سید مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے قراقرم کوآپریٹیو بینک کے جنرل منیجر غلام محمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان کو جنرل منیجر نے ادارے کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ کے سی بی ایل جی بی کا ایک بہترین اثاثہ ہے۔ قراقرم بینک کے نئے برانچ کو ایسے علاقے میں بھی اوپن کرے جہاں بینکنگ کا نظام میسر نہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ ادارے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بینک سٹاف کو میرٹ پر شفلنگ کرے تاکہ ملازمین کو بھی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کے سی بی ایل نے جی بی سے تعلق رکھنے والے بہت سارے افراد کو روزگار فراہم کیا ہے، گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں بھی بہترین کردار ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے جنرل منیجر کو کہا کہ وہ جلد از جلد کے سی بی ایل کا گُلتری میں برانچ کا افتتاح کرے اور جی بی کے مزید شہروں میں بھی کے سی بی ایل کی سروسز کو تیز کیا جائے۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ کے سی بی ایل ہمارا قومی اثاثہ ہے، اس اثاثے کی حفاظت ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔ اس موقع پر جی ایم قراقرم کوآپریٹو بینک سید غلام محمد نے گورنر گلگت بلتستان کو بینک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بینک کا نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس وقت بینک کے آئی ٹی کا نظام کو فعال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی شروع دن سے یہی ترجیح رہی ہے کہ عوام کو بہترین سروس فراہم کی جائے۔ الحمد اللہ جس میں ہم کامیاب ہو رہے ہیں۔ جی ایم قراقرم کوآپریٹو بینک نے گورنر گلگت بلتستان کو قراقرم کوآپریٹو بینک کے تعلیم فنانس لون اور ٹوریزم لون کے سیکم سے بھی آگاہ کیا اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 1027964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش