0
Friday 2 Dec 2022 21:30

عمران خان سنجیدہ ہیں تو کل وزیراعظم ہاؤس آئیں بات کر لیتے ہیں، حنیف عباسی

عمران خان سنجیدہ ہیں تو کل وزیراعظم ہاؤس آئیں بات کر لیتے ہیں، حنیف عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان سنجیدہ ہیں تو کل وزیراعظم ہاؤس آئیں، بات کر لیتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کو کس نے کہا ہے کہ انہیں ہم موقع دیں گے، بچے جمہور کو جس طرف لگاتے ہیں، اس طرف لگ جاتا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان راولپنڈی کیا لینے آئے تھے، انہیں تو اسلام آباد جانا تھا، وہ راولپنڈی کسی وجہ سے آئے تھے، جس کا فائدہ نہیں ہوا، عمران خان کو راولپنڈی میں 15 ہزار لوگ نظر آئے، اس لیے اسلام آباد نہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو راولپنڈی میں مایوسی ہوئی، اسی لیے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ عمران خان صرف ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ کرتے نہیں ہیں۔ انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات کی، لیکن وہ نہیں کریں گے۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ وزیراعظم کو منا لوں گا، آئیں ستمبر میں الیکشن کراتے ہیں، لیکن دھمکیاں دے کر، کردار کشی کرکے اپنے مطالبات نہیں منوائے جا سکتے۔ عمران خان نے دنیا کو بار بار کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ پر جا رہا ہے، یہ بس پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اگر عمران خان سنجیدہ ہیں تو کل وزیراعظم ہاؤس، آئیں بات کر لیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش