0
Saturday 28 Jan 2023 02:20

چین کی اقتصادی بحالی پورے خطے کی ترقی کو سہارا دے گی، اقوام متحدہ

چین کی اقتصادی بحالی پورے خطے کی ترقی کو سہارا دے گی، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات کے عنوان سے اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پیشنگوئی کی گئی ہے کہ 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی 2022 کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد سے کم ہو کر 1.9 فیصد رہ جائے گی۔ چینی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی معیشت علاقائی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں چین کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی، چونکہ چینی حکومت وبائی امراض سے بچاؤ کی پالیسیوں کو بہتر بنارہی ہے اور سازگار اقتصادی اقدامات کر رہی ہے، چین کی اندرونی کھپت کی طلب بھی مستقبل میں بڑھے گی اور رواں سال چین کی اقتصادی ترقی 4.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اقوام متحدہ کے گلوبل اکنامک مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر حامد رشید نے کہا ہے کہ دیگر ترقی پذیر ممالک کے برعکس چین نے ایک مضبوط مالیاتی اور مانیٹری پالیسی برقرار رکھی ہے، اس لیے مالیات اور کرنسی کے نقطہ نظر سے چین کی پوزیشن مضبوط ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ چین کی اقتصادی ترقی کا مشرقی ایشیا کے بہت سے ممالک پر اہم اثر ہے اور امید ظاہر کی گئی کہ چین کی اقتصادی بحالی پورے خطے کی ترقی کو سہارا دے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 1038107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش