0
Monday 30 Jan 2023 23:50

پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکہ، شہداء کی تعداد 59 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی

پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکہ، شہداء کی تعداد 59 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکہ، شہداء کی تعداد 59 ہوگئی، 150 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے باعث پولیس اہلکاروں، امام مسجد اور ایک خاتون سمیت 59 افراد جاں شہید ہوگئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی، جس سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا۔

چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کر کے مسجد تک پہنچا، دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے، مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش