2
0
Tuesday 31 Jan 2023 12:05

ماویٰ ٹرسٹ پاکستان کی خود روزگار قرضہ اسکیم کی اسلام آباد میں افتتاحی تقریب

ماویٰ ٹرسٹ پاکستان کی خود روزگار قرضہ اسکیم کی اسلام آباد میں افتتاحی تقریب
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ماوئ ٹرسٹ پاکستان کے زیراہتمام خود روزگار بلا سود قرضہ سکیم کے تحت 20 افراد کو کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی، مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان و چئیرمین المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ تھے۔ مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین دین ہے، معاشرے کے پسے ہوئے اور محروم طبقات کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اہلبیت اطہار کی زندگی محرومین کی خدمت کے حوالے سے بھی مشعل راہ ہے، مجلس وحدت بھی اسی تناظر میں ملی خدمت کے سفر کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ادارہ ماوئ ایک ملی سرمایہ ہے، خود روزگار اسکیم ملت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی بہترین کوشش ہے، نیکی اور خیر کے کاموں میں تعاون کے قرآنی حکم کے مصداق اس ادارہ سے تعاون کریں گے۔ تقریب میں افراد میں قرض کی فائلز بھی تقسیم کی گئیں۔انہوں نے چئیرمین ماوی ٹرسٹ سید امتیاز حسین رضوی کو ان کی کاوشوں پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ ٹرسٹ کے منتظم اقرار حسین اور ملک اعجاز حسین کی نمایاں خدمات کو سراہا اور ادارہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 1038748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
ماویٰ ٹرسٹ میں متنازعہ سیاسی افراد کو دعوت دیکر اس ادارے کا بیڑا غرق نہ کریں۔ اسے فلاحی ادارہ رہنے دیں۔ اگر چند روپوؤں کے لئے یہ کیا گیا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید
United States
چالاکیوں کے ساتھ لوگوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ کچھ فارم اور بروشر بنا کر اور پروجیکٹر پر چند کلپس اور تصاویر دکھا کر لوگوں کو لوٹا جاتا ہے، جس کے ہر جگہ تعلقات ہیں، اسی کیلئے ساری سہولیات ہیں۔ بس ہم سب کو چالاکیاں اور لوٹنے کے ماڈرن طریقے آنے چاہیئں۔
ہماری پیشکش