0
Saturday 20 Apr 2024 03:32

فلسطین کے حق میں دنیا کے مختلف ملکوں میں مظاہرہ

فلسطین کے حق میں دنیا کے مختلف ملکوں میں مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں عوام نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرکے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا نے اس یونیورسٹی کی مین شاہراہ پر اجتماع کرکے فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔ کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلبا نے اس یونیورسٹی کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نسل کش اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مکمل طور پر منقطع کرلیں۔ ایک اور خبر یہ ہے کہ ریاست پنسلوانیا کے شہر اسکرانٹون ميں بھی مظاہرین نے جو فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اس شہر کے ثقافتی مرکز کے راستے ميں امریکی صدر جوبائيڈن کی گاڑی روک کر، فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔

اسی طرح امریکی ریاست نیوجرسی میں بھی یہودی شہریوں نے فلسطینی پرچم نصب کئے کہ جن پر غزہ میں اسرائیل کی جارح فوج کےہاتھوں شہید ہونے والے بعض بچوں کے نام تحریر تھے۔ دوسری طرف فلسطین کے حامی کارکنوں نے ٹورنٹو میں ریلوے ٹریک بلاک کر کے کینیڈا سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کی درخواست کی۔ٹورنٹو میں کینیڈین کارکنوں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل پر فوری پابندی کا مطالبہ کرنے کے لیے کینیڈا۔ امریکہ ریل لائن کو 6 گھنٹے سے زیادہ کے لئے بلاک کر دیا۔ کینیڈا بھر میں عوام گزشتہ 6 ماہ سے غزہ میں نسل کشی کے ارتکاب کے باعث اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش