0
Friday 26 Apr 2024 22:10

پی ٹی آئی کے امیدوار عادل بازئی کیجانب سے مسلم لیگ نون میں شمولیت کی تردید

پی ٹی آئی کے امیدوار عادل بازئی کیجانب سے مسلم لیگ نون میں شمولیت کی تردید
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک عادل بازئی کا نام مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی میں شامل کر دیا گیا، جبکہ عادل بازئی کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں، پارٹی کے فیصلے کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی میں جاری کردہ پارٹی پوزیشن میں بلوچستان کے حلقہ این اے 262 سے منتخب ہونے والے ملک عادل بازئی کو مسلم لیگ (ن) میں ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایم این اے عادل بازئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ نون میں شمولیت نہیں کی ہے۔ ان سے متعلق غلط خبریں زیر گردش ہیں۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میرے لئے ہمیشہ میری پارٹی پی ٹی آئی کا فیصلہ مقدس رہا ہے۔ اگر میں نے کہیں شمولیت اختیار کی ہے تو وہ پاکستان تحریک انصاف کے فیصلے کے تحت سنی اتحاد کونسل میں ہے۔ اس کے علاوہ میں پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ انہوں نے کہا مجھ پر بارہا پی ٹی آئی سے علیحدہ کرنے کی سازشیں کرنے کی ناکام کوششیں کی گئی، لیکن میں نے ہمیشہ انکار کیا۔ آج میرے نام سے منصوب کسی اور جماعت میں شمولیت کی غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں، جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1131340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش