0
Thursday 2 Feb 2023 23:56

کوہاٹ میں المناک حادثہ، ٹرالر کی مسافر کوچ کو ٹکر، 17 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں المناک حادثہ، ٹرالر کی مسافر کوچ کو ٹکر، 17 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے دو بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ المناک حادثہ کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ پر چڑھ گیا، حادثے میں 12 مسافر موقع پر دم توڑ گئے، 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 زخمی دوران علاج چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، مسافر گاڑی لکی مروت سے پشاور جا رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1039265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش