0
Saturday 4 Feb 2023 20:28

پادشاہی باغ سرینگر میں غریبوں کے ڈھانچوں پر بلڈوزر چلایا گیا

پادشاہی باغ سرینگر میں غریبوں کے ڈھانچوں پر بلڈوزر چلایا گیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سرینگر کے پادشاہی باغ علاقے میں ہفتے کی صبح محکمہ مال کی ٹیم نے غریبوں کے ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ ہم غریب طبقے سے وابستہ ہیں اور محکمہ مال کی جانب سے اُنہیں نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔ پادشاہی باغ سرینگر میں ہفتے کی صبح محکمہ مال کی ٹیم نے کباڑی ڈھانچوں کو مسمار کیا۔ اس موقع پر خواتین اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور بلڈوزر کے سامنے آگئے۔ مظاہرین نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہم نے بینکوں سے لون حاصل کرکے یہاں پر تعمیرات کھڑی کی اور باضابط طور پر کرایہ بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہاڑی مزدور ہیں، سرکار کی جانب سے جو کیا جا رہا ہے وہ ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ خواتین نے روتے ہوئے کہا کہ ہم راستے پر آگئے ہیں، پچھلے بیس برسوں سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ مال صرف غریبوں کے ڈھانچوں کو مسمار کر رہی ہیں امیروں اور با اثر افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم سرینگر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کاہچرائی اور اسٹینڈ لینڈ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف چلائی جا رہی مہم جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1039513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش