0
Tuesday 14 Mar 2023 17:04

سید حسن نصر الله غلط نہیں کہہ رہے کہ داخلی تقسیم اسرائیل کے خاتمے کا سبب بنے گی، صیہونی اخبار

سید حسن نصر الله غلط نہیں کہہ رہے کہ داخلی تقسیم اسرائیل کے خاتمے کا سبب بنے گی، صیہونی اخبار
اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ھاآرتص میں عسکری تجزیہ کار "عاموس ھرئیل" نے ایک رپورٹ میں حزب الله کے سربراہ سید حسن نصر الله کی تازہ ترین تقریر پر تبصرہ کیا ہے۔ عاموس ھرئیل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سید حسن نصر الله نے اپنی آخری دونوں تقریروں میں "مکڑی کے جالے" اور کمزور ہوتے اسرائیلی معاشرے پر گفتگو کی۔ اس صیہونی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سید حسن نصر اللہ نے سن 2000ء میں لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد پہلی بار ایسی تقریر کی تھی اور اب انہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اسرائیل داخلی تقسیم کے باعث اس طرح پاش پاش ہو جائے گا کہ صیہونی آباد کار اپنے قبضے کی 80ویں سالگرہ نہیں منا سکیں گے کہ جسے وہ یوم استقلال کہتے ہیں۔ عاموس ھرئیل نے اس رپورٹ کو "اعتماد کے بحران" کے عنوان سے جاری کیا۔ اس نے اضافہ کیا کہ اب جس چیز نے صیہونی حکومت کے سکیورٹی اور عسکری اداروں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے، وہ یہ کہ ان اداروں کے سربراہان جانتے ہیں کہ سید حسن نصر اللہ غلط نہیں کہہ رہے۔ اس بات پر اسرائیلیوں میں کوئی دو رائے نہیں۔

اس صیہونی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ نتین یاہو کی سربراہی میں آنے والا عدالتی اصلاحاتی بل صیہونی آباد کاروں میں غم و غصے کی وجہ بنا ہوا ہے۔ جو صیہونی فوج کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ممکن ہے کہ ایک طویل مدت تک ان کی کاکردگی کو متاثر کرسکے۔ اس تجزیہ کار نے صیہونی ائیر فورس کے احتجاج کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایک بڑی تعداد میں صیہونی فضائیہ کے لوگوں نے نتین یاہو کے منصوبے کے خلاف اپنی مشقوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ نتین یاہو کی سربراہی میں صیہونی کابینہ نے چار جنوری کو عدالتی اصلاحاتی بل کا منصوبہ پیش کیا۔ چونکہ نتین یاہو کو رشوت، بدعنوانی اور خیانت پر عدالتی ٹرائل کا سامنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نتین یاہو نے عدالتی تحقیقات سے فرار کا یہ بل پیش کیا۔ عدالتی اصلاحات کے اس بل پر صیہونی آباد کاروں میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی، جس کے بعد مقبوضہ سرزمین مسلسل دس ہفتوں سے مظاہروں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش