0
Wednesday 15 Mar 2023 16:33

عمران خان سیاسی جماعت سے ملٹری آرگنائزیشن بنانےکی طرف جارہے ہیں، شرجیل میمن

عمران خان سیاسی جماعت سے ملٹری آرگنائزیشن بنانےکی طرف جارہے ہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ کیا ججز کو جوڈیشل سسٹم کی دھجیاں اڑانے والے کو ریلیف دینا چاہیئے، ابھی فیصلے ہوئے نہیں، ابھی تو عدالت نے بلایا ہے۔ صوبائی وزیر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ردّعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوش فہمی میں نہ رہیں، دو چار ہزار آدمی جمع کرنا بڑی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ پولیس کو زخمی کریں، آپ اسٹیٹ سے لڑنے کی کوشش کریں، آپ پیغام دے رہے ہیں کہ آپ اسٹیٹ سے لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سیاسی جماعت سے ملٹری آرگنائزیشن بنانے کی طرف جارہے ہو، آپ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ آپ حکومت کی شرافت کو حکومت کی کمزور سمجھ رہے ہو، آپ چاہتے ہو خون خرابہ ہو، غریب آدمی کا نقصان ہو، اگر آپ کی بدتمیزی کا جواب نہیں دے رہے تو یہ نہ سمجھیں کمزور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1046880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش