0
Friday 17 Mar 2023 19:55

مہنگائی عروج پر ہے، لوگ پوچھ رہے ہیں رمضان میں سحری کیسے کریں گے، گورنر سندھ

مہنگائی عروج پر ہے، لوگ پوچھ رہے ہیں رمضان میں سحری کیسے کریں گے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس عام عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ یہاں سب اپنا سوچ رہے ہیں، سیاست ہورہی ہے اور ایک سیاسی جماعت دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے اپنے ہی ملک میں جنگ کر رہی ہے ،وہاں کچھ فلاحی رہنما لوگوں کو فائدہ پہچانے کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں یہ حال اس شہر کا کبھی نہیں ہوا جو آج ہے، اس وقت پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں رمضان میں سحری کیسے کریں گے، تاہم اس صورتحال کی پیش نظر پاکستان میں پہلی بار بچت ایکسپو 31 مارچ سے لے کر 2 اپریل تک ایکسپو سینٹر میں ہونگی اور اس میں تمام بڑے برانڈز شامل ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے بچت ایکسپو میں ایک اسٹالز لگائیں گے جہاں کم دام میں سبزیاں دستیاب ہونگی۔

کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ہمارا پہلا منصوبہ یہ تھا کہ 9 سے 10 رمضان میں بچت بازار لگائے جائیں جہاں واقعی عوام کو اصل ڈسکاؤنٹ دیا جائے، کے لئے تمام ایسوسیشنز کے ساتھ اس سلسلے میں میٹنگ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیس رمضان بچت بازار لگائیں گے لیکن اس وقت کراچی کی آبادی بیس ملین ہے اور اتنے بچت بازار ناکافی ہونگے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس پہلے رمضان سے کھول دیا جائے گا، جو آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مدارس کے بچے، فیملیز کے ساتھ تیس دن تک خود افطاری کرونگا، یہ صرف عام شہریوں کے لئے ہے جہاں ان کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی اور اس میں کوئی سرکاری فنڈ خرچ نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1047201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش