0
Saturday 18 Mar 2023 02:41

حکومت عمران خان سے دہشتگرد کی طرح نمٹے، مریم نواز

حکومت عمران خان سے دہشتگرد کی طرح نمٹے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو ابھی نہیں بلکہ مقدمات کا فیصلہ ہونے پر گرفتار کیا جائے۔ مریم نواز نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں ہونے والے مناظر ملک کی 75 سالہ تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نظر نہیں آئے، سیاسی و جمہوری جماعتیں تو مقصد کے لیے پھانسیاں، جیلیں، جلاوطنی کاٹتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے پولیس، ریاست پر دھاوا بولا، جو ریاست کیخلاف کھلے عام بغاوت ہوئی ہے، 2014 سے یہی کچھ ہو رہا ہے ، انہوں نے شاہراہ دستور پر قبریں کھودیں اور ریاست کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ چیزیں چھپی ہوئی تھیں کیونکہ سرپرست اور سہولتکار اس وقت موجود تھے، یہ جسٹس کھوسہ کی عدالت میں روز ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا ہوتا ہے اور اشتہاری ہوتا تھا لیکن اسے کوئی گرفتار نہیں کرتا تھا ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس کھوسہ نے نواز شریف کو جن الفاظ سے پکارا، وہ ذرا دیکھیں کہ گاڈ فادر اور سیسیلیئن مافیا کون ہے اور کیسا ہوتا ہے ، آج بھی ان کی باقیات موجود ہیں اور سہولتکاری کر رہی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ریاست پکڑنا چاہے تو 5 منٹ میں پکڑ سکتی ہے لیکن ریاست خون خرابہ نہیں چاہتی، رحیم یار خان کے کچے کے علاقے اور زمان پارک میں ہونے والے آپریشن میں کیا فرق ہے؟، وہاں ڈاکو پولیس کو پیچھے دھکیل دیتے ہیں اور زمان پارک میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش