0
Saturday 18 Mar 2023 19:12

ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ سے حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ سے حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اس تحریک کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سربراہ "ابو موسیٰ مرزوق" کی قیادت میں ماسکو میں موجود ہے۔ جہاں وہ روس کے نائب وزیر خارجہ "میخائل بوگدانوف" سے ملاقات کر رہے ہیں۔ میخائل بوگدانوف نائب وزیر خارجہ کے علاوہ روسی صدر کے مغربی ایشیاء اور افریقہ میں مندوب بھی ہیں۔ دونوں فریقین نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص مغربی کنارے کے خلاف اسرائیل کی انتہاء پسند کابینہ و آباد کاروں کی جارحیت کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ صیہونی رژیم کے ہاتھوں خطے کے امن و استحکام کو لاحق خطرات پر مشاورت کی۔

حماس کے وفد نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں مزاحمت کو اپنا قانونی حق قرار دیا۔ وفد نے کہا کہ موجودہ دائیں بازو کی صیہونی حکومت اپنی انتہاء پسند پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فلسطینی قوم پر جارحیت اور قتل و غارت گری کی مرتکب ہو رہی ہے۔ دوسری جانب میخائل بوگدانوف نے بھی فلسطینی عوام کے حقوق اور حمایت پر اپنے ملک کے موقف کی جانب زور دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ فریقین کے ساتھ روس کی کوششوں کی وضاحت کی۔
خبر کا کوڈ : 1047365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش