0
Tuesday 21 Mar 2023 21:54

روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی

روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے حتمی امن مذاکرات میں وکرین کے اہم مغربی شراکت داروں کی شمولیت کو مسترد کردیا ہے۔ وزارت نے نجی نیوز چینل کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو کسی بھی امن مذاکرات میں قابل اعتماد ثالث نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ تنازعہ میں ان کی شمولیت غیر جانبدارانہ نہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا دوٹوک جواب جرمن سفارت کار وولف گینگ اسکنگر کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یوکرین جنگ خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مبنی مغربی ثالثی گروپ تشکیل دینے کی تجویز دی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ فروری کو یوکرین پر روسی حملے کا آغاز ایک مسلسل تنازعہ کا حصہ ہے جو 2014 سے جاری ہے جب روسی فوجیوں نے کریمیا اور مشرقی یوکرین کے کچھ حصوں پر قبضہ کرلیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1047947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش