0
Wednesday 22 Mar 2023 20:29

لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، زونل رویت ہلال کمیٹی

لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، زونل رویت ہلال کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کا رمضان المبارک کا چاند دیکھنے اور چاند کی شہادتیں وصول کرنے کے حوالے سے اجلاس ایوان اوقاف لاہور کی بلڈنگ پر ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور ڈی جی اوقاف آصف علی فرخ نے کی، جبکہ اجلاس میں ممبران رویت ہلال کمیٹی مفتی محمد اسحاق ساقی، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد افضل حیدری، مولانا فتح محمد راشدی، مولانا مختار احمد ندیم، مولانا شفیق پسروری سمیت دیگر علمائے کرام اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب بھر سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادتوں کا انتظار کیا گیا، مگر مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ لاہور میں چاند کی کوئی شہادت نہیں ملی، چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1048131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش