0
Friday 31 Mar 2023 15:11

ریاست میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، طاہر کھوکھر

ریاست میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، طاہر کھوکھر
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومتی ممبران اسمبلی کی اپوزیشن پر الزام تراشی کی مذمت کرتے ہیں حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے اور عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے، حکومت اپوزیشن کے سوالوں کا جواب تسلی بخش نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ملک و قوم دشمن پالیسیوں، جاری اقدامات اور کارکردگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، سلیکٹڈ نااہل اور مسلط شدہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عوام اس وقت مہنگائی اور منافع خوروں کے نرغے میں ہیں مگر حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے، ریاست میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے سب کچھ رینٹ پر چل رہا ہے ملکی تاریخ کا ناکام ترین ٹولہ عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسلط شدہ ٹولے کی بڑھتے قدموں کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو وہ گھر گھر معاشی بدحالی کی ایسی آگ لگا دیں گے جسے دہائیوں تک بجھایا نہ جا سکے گا، اپنے پیچھے معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ رہے ہیں۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، ریاست کے عوام معاشی جرائم پر انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے نااہل مسلط حکمران ٹولہ کی وجہ سے آج عوام سخت پریشان ہیں نہ کوئی ریلیف ملا نہ کوئی ترقیاتی کام ہوا۔ مہنگائی بھی خوب کی عوام کو بھی ہر چیز میں لوٹا گیا، عوام مہنگائی بے روزگاری، لاقانونیت، اندھیر نگری سے سخت پریشان ہیں۔ اس مسلط شدہ ٹولے سے عوام کو نجات دلانا ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1049773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش