0
Friday 31 Mar 2023 20:18

لینڈ ریفارمز بل سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہی پاس ہوگا، فتح اللہ خان

لینڈ ریفارمز بل سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہی پاس ہوگا، فتح اللہ خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر امجد اینڈ کمپنی کی مشترکہ پریس کانفرنس حقائق کے برعکس اور عوام کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ امجد اینڈ کمپنی کے پاس موضوع نہ ہو تو اپنی جعلی اپوزیشن کو زندہ رکھنے کے لئے اوٹ پٹانگ گفتگو، میڈیا ٹاکس روز اول سے کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی سطح پر اسمبلی ممبران، سول سوسائٹی و دیگر سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ہی لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے پاس کروائنگے۔ امجد اپنے ہی چند نااہلوں اور شکست خوردہ عناصر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ ہم نے لینڈ ریفارمز کے حوالے سے جو بل اسمبلی میں پیش کیا ہے وہی بل اسمبلی سے پاس ہو ورنہ ہم مزاحمت کرینگے تو امجد صاحب سن لو حکومت ہماری ہو اور فرمائشیں آپکی پوری ہوں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ 
 
آپ نے آج تک عوامی نوعیت کے ایشوز پر بات نہیں کی، جہاں آپکا ذاتی مفاد ہوتا ہے وہاں آپ چیخنا چلانا شروع کرتے ہیں اور ذاتی تنقید کے علاوہ پالیسی سطح کی بات آپ نے کھبی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ لینڈ ریفارمز پر اپنی قانونی مشورے ضرور دیں مگر عوام کو غلط پٹیاں پڑھا کر سیاست کرنے کا دور ختم ہوا ہے، اب عوام باشعور ہو چکے ہیں۔ وہ سلطان راہی بننے کے بجائے عوام کو 2023ء کی نگاہ سے دیکھیں کہ عوام کیا چاہتے ہیں اور کسطرح کا لیڈر چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے خطے کی تاریخ میں پہلی دفعہ دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا یہی ہماری سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
 
 ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم سبسڈی کا حالیہ ایشو کو صوبائی حکومت کی انتھک کوششوں سے حل ہوا ورنہ ایڈووکیٹ کی ایک ملاقات سے اس مسئلے کا حل ہونا ناممکن تھا۔ محض وفاق میں مشترکہ حکومت قائم ہونے کی وجہ سے ایڈووکیٹ کریڈٹ لینے کے چکر میں خود کو اور عوام کو سبز باغ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ اب عوام بھی سمجھ چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امجد نے آج اپنی ناکامی پر رونا رونے کے لئے چند اور نااہلوں اور سیاسی اناڑیوں کو ملا کر پریس کانفرنس کی، وہ محض اسکے ذاتی بغض، ناجائز خواہش، مفاد پرستی، انا پرستی ،گمراہی کے علاوہ اور کچھ نہیں تھی۔
خبر کا کوڈ : 1049823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش