0
Friday 31 Mar 2023 21:14

کوئٹہ، عدالت کیجانب سے سابق چیف سیکرٹریز کی مراعات کا نوٹیفکیشن معطل

کوئٹہ، عدالت کیجانب سے سابق چیف سیکرٹریز کی مراعات کا نوٹیفکیشن معطل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سابق چیف سیکرٹریز کو ملنے والی مراعات سے متعلق درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ آج ڈویژنل بینچ نے درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے لیٹر نمبر 13-25، (5) 2019/50-1 (S&GAD) مورخہ 20 نومبر 2020 کے تحت ریٹائرڈ چیف سیکریٹریز اور ان کی وفات کی صورت میں بیوہ کے لیے ایک مراعاتی پیکج جاری کیا ہے۔

جس کے تحت سابق چیف سیکرٹری کو ایک ممنوعہ اور دو غیر ممنوعہ بور کے گریٹس لائسنس، حکومت بلوچستان کے ملک بھر میں گیسٹ وریسٹ ہاؤسز، سرکٹ ہاؤسز اور بلوچستان ہاؤس اسلام آباد، کراچی اور لاہور میںمفت رہائش، کوئٹہ و اسلام آباد ائیرپورٹس پر پروٹوکول کے ساتھ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت، بلوچستان ہاؤس کراچی و اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ تین دن تک سٹاف کی سہولت، ایس اینڈ جی اے ڈی کے ڈرائیور کے برابر تنخواہ بمعہ الاؤنسز، سکیورٹی گارڈ کی تنخواہ اور ہر ماہ 250 لیٹر پی او ایل جیسے مراعات شامل ہیں۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔
خبر کا کوڈ : 1049839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش