0
Saturday 1 Apr 2023 12:07

وفاقی کابینہ نے لاہور میں 10 روز کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے لاہور میں 10 روز کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے لاہور میں 10 روز کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیرمعینہ وقت کیلئے لاہور میں رینجرز تعیناتی کی پنجاب حکومت کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر لاہور میں 10 روز کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ ہفتے لاہور میں رینجرز تعیناتی کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے امن و امان کیلئے رینجرز کی خدمات مانگی تھیں۔ وفاق نے لاہور میں12 تا 22 مارچ تک رینجرز تعیناتی کی تجویز سے بھی اتفاق نہیں کیا تھا۔ اس سے قبل کابینہ نے 12 سے 15 مارچ تک لاہور میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1049934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش