0
Sunday 2 Apr 2023 13:55

بینکوں کے قرضوں میں اضافہ، خسارے میں جانے لگے

بینکوں کے قرضوں میں اضافہ، خسارے میں جانے لگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں بینکوں کے نان پرفارمنگ لون میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ خسارے میں جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کچھ بینکوں نے اپنے صارفین کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی اصل ادائیگی چند ماہ کیلئے مؤخر کر دیں یا اپنا قرض ری شیڈول کرا لیں، تاکہ مالیاتی اداروں کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے، جیسا کچھ عرصہ قبل یورپ میں ہوا، اس صورت میں بینک اپنے صارفین کو بچا سکیں گے، جو ان کی آمدنی کا ذریعہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے اطلاع دی ہے کہ دسمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے غیر فعال قرضے تین فیصد یعنی 25.53 ارب روپے اضافے سے 938.67 ارب روپے ہو گئے ہیں۔ 30 ستمبر 2022ء کو ختم ہونے والی گزشتہ سہ ماہی میں یہ قرضے 913.14 ارب روپے تھے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں ٹیکسٹائل شعبہ بینکوں کا سب سے بڑا نادہندہ بنا، یہ شعبہ تاحال پاکستان کا سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا شعبہ ہے، پاکستان کی برآمدی آمدنی کا 60 فیصد ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے۔ رواں مالی سال ملک میں معاشی بحران کے دوران غیر فعال قرضے بینکوں کیلئے ایک بڑی پریشانی بن گئے ہیں، نجی اور کارپوریٹس قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت بری طرح کمزور پڑ گئی ہے، مارچ میں تاریخی افراط زر 35.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، بلند شرح سود بھی اس کے ساتھ مستقل ہے، مذکورہ سہ ماہیوں میں اس صورتحال اس وجہ سے تشویشناک رہی۔
خبر کا کوڈ : 1050128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش