0
Friday 2 Jun 2023 15:58

پہلوانوں کے معاملے نے بیرون ملک بھارت کی شبیہ کو داغدار کیا ہے، اکھلیش یادو

پہلوانوں کے معاملے نے بیرون ملک بھارت کی شبیہ کو داغدار کیا ہے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے خواتین پہلوانوں کے تئیں کھلے عام بے عزتی کے مظاہرہ سے ملک کی شبیہ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کی جاگیردارانہ ذہنیت کا واضح اشارہ ہے، جو دنیا میں جمہوری بھارت کی شبیہ پر دھبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحصال، ہراساں کرنے اور اختلاف کرنے والی آوازوں کو زبردستی خاموش کرانے کی رپورٹیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہو رہی ہیں اور عالمی برادری کے سامنے ہندوستان کا نام خراب کر رہی ہیں۔ بی جے پی بنیادی طور پر ایک جاگیردارانہ ذہنیت کو پروان چڑھاتی ہے، جہاں نہ خواتین اور نہ ہی عام آدمی کا احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جمہوریت کو شرمندہ کیا ہے۔

اکھلیش یادو نے ان خبروں کا حوالہ دیا کہ کس طرح خواتین پہلوانوں نے ایک طاقتور آدمی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا اور نئی دہلی میں احتجاجی مقام سے بے دخل ہونے کے بعد اپنے اولمپک تمغے گنگا میں پھینک کر بھوک ہڑتال شروع کی۔ قبل ازیں ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکھلیش یادو نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سبکدوش ہونے والے صدر اور رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خواتین پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کو نمٹنے پر بی جے پی پر حملہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1061539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش