0
Monday 5 Jun 2023 21:05

بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون پر دو فریقی میٹنگ میں اتفاق

بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون پر دو فریقی میٹنگ میں اتفاق
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور امریکہ نے دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بہتر بنانے اور آگے بڑھانے کے لئے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔ اس خاکہ کے تحت دونوں ممالک نئی ٹیکنالوجی کے مشترکہ ارتقاء کے ساتھ ہی موجودہ اور نئے سسٹم کی مشترکہ پیداوار پر کام کریں گے۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک دفاعی اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم (ماحولیاتی نظام) کے درمیان تعاون کو فروغ بھی دیں گے۔ اس خاکہ پر مودی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکی دفاعی سکریٹری لائڈ آسٹن کے درمیان ایک دو فریقی میٹنگ کے دوران اتفاق قائم ہوا۔ یہ آنے والے سالوں کے لئے دونوں ممالک کی دفاعی پالیسیوں کی رہنمائی کرے گا۔ اس سلسلے میں وزارت دفاع نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں بتایا کہ میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروں نے دو فریقی دفاعی تعاون کے ایشوز پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اس گفتگو میں صنعتی تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقوں کی پہچان کرنے پر خاص طور سے مشورہ کیا گیا۔

اس دوران دونوں فریقین نے یو ایس-انڈیا ڈیفنس انڈسٹریل کوآپریشن (ہند امریکہ دفاعی صنعتی تعاون) پر اتفاق ظاہر کیا۔ اس کے ساتھ ہی راجناتھ سنگھ اور لائڈ آسٹن نے مضبوط اور کثیر جہتی دو فریقی دفاعی تعاون پر مبنی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تعاون کی رفتار کو مزید تیز بنانے پر اتفاق کیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے ہند بحرالکاہل علاقہ میں امن و استحکام بنائے رکھنے میں اپنے مشترکہ مفادات کو دیکھتے ہوئے علاقائی سیکورٹی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کر کہا کہ ہند امریکہ کی شراکت داری کھلے ہند بحر الکاہل علاقہ کو یقینی کرنے کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم صلاحیت پیدا کرنے اور اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لئے امریکہ کے ساتھ قریب سے کام کرنے کے لئے پُرجوش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش