0
Wednesday 7 Jun 2023 23:12

خلیج فارس ممالک کے وزرائے خارجہ کی انٹونی بلنکن سے ملاقات

خلیج فارس ممالک کے وزرائے خارجہ کی انٹونی بلنکن سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن" نے سعودی عرب میں ابھی شام کے وقت خلیج فارس کے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے ایک اجلاس کے دوران ملاقات و گفتگو کی۔ یہ اجلاس ریاض میں خلیج فارس کے رکن ممالک کے امریکہ سے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے منعقد ہوا۔ نیز اس اجلاس کا ثانوی ہدف اپنے دوست ممالک کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات کا فروغ بھی تھا۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر عملدرآمد کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا کہ ہم شام کے بحران کے حل اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق شامی عوام کی آرزوں کی تکمیل کے لئے سرگرداں ہیں۔

انٹونی بلنکن نے شام میں امریکہ کی جانب سے تیل کی چوری اور دیگر بین الاقوامی خلاف ورزیوں سے صرف نظر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم متنازعہ علاقوں میں انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور خطے میں امن کے قیام کے لئے آپ لوگوں کے ساتھ مل کر اقدام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کچھ عرصہ قبل دمشق کے فارن آفس نے اس امر کی جانب زور دے کر کہا کہ امریکہ، شمالی شامی اور جنوب میں التنف کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہے، اس کے علاوہ امریکہ ہمارے قومی وسائل کی لوٹ مار بھی کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ شام نے بارہا امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ہماری سرزمین کو ترک کرے اور علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں کی حمایت سے باز آجائے۔
خبر کا کوڈ : 1062526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش