0
Thursday 8 Jun 2023 20:49

امام مہدی کے گستاخ احسن باکسر کی عدم گرفتاری، اتحاد امت فورم کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان

امام مہدی کے گستاخ احسن باکسر کی عدم گرفتاری، اتحاد امت فورم کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اتحاد امت فورم کے زیراہتمام بارہویں تاجدار امامت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی گستاخی کرنیوالے احسن باکسر کیخلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتاری نہ ہونے کیخلاف 9 جون جمعة المبارک کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اتحاد امت فورم کی رکن جماعتوں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، وفاق المدارس الشیعہ، جامعة المصطفی، جامعہ منہاج الحسین، جامعة المنتظر کے رہنماوں کا اجلاس جامع مسجد الحسینؑ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، مولانا حسن رضا ہمدانی، مولانا حسن رضا قمی، مولانا امتیاز عباس کاظمی، علی قاسمی، فخر عباس ایڈووکیٹ، صغیر عباس ورک اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پولیس احسن باکسر کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ تمام مسلمان مام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر عقیدہ رکھتے ہیں۔ بدبخت ملعون احسن باکسر نے امام مہدیؑ کی شان میں بے ہودہ گفتگو کرکے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ ملت اسلامیہ میں امام مہدی علیہ السلام کی گستاخی پر تشویش پائی جاتی ہے۔ اجلاس میں احتجاج کیساتھ فیصلہ کیا گیا کہ علمائے کرام خطبات جمعہ میں اس حساس مسئلے پر گفتگو کریں گے۔ نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پولیس امام زمانہ حضرت محمد مہدی علیہ السلام کے گستاخ کی گرفتاری میں غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش