0
Saturday 10 Jun 2023 00:48

امام خمینی نے کئی دہائیوں سے سامراجی نظریات میں جکڑی ایرانی عوام میں شعور بیدار کیا، علامہ رمضان توقیر

امام خمینی نے کئی دہائیوں سے سامراجی نظریات میں جکڑی ایرانی عوام میں شعور بیدار کیا، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان میں بانی انقلاب اسلامی ایران، رہبر کبیر امام خمینی کی 34ویں برسی کے موقع پر ’’انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی کی ترجیحات‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ملت اسلامیہ کے لئے خدمات، اسلامی نظریات اور شہنشاہیت کے خاتمہ کے لئے اپنی جدوجہد کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ آپ کئی دہائیوں سے شہنشاہیت اور سامراجی نظریات میں جکڑی ایرانی عوام میں شعور اور اسلام شناسی مہم کے دوران سامراجی طاقتوں کا ظلم، جبر اور جلاوطنی جیسی صعوبتوں کا مقابلہ کرتے رہے، آخرکار شہنشاہیت کے خاتمہ اور ملت ایران کو انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے لئے ملت ایران کو بیدار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام نے امام خمینی کا بھرپور ساتھ دے کر شہنشاہ ایران کا تخت الٹنے اور انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ سیمینار سے مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا مجاہد حسین، مولانا احسن ثقلین، جامعہ زینبیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی طلبہ ثانیہ زہراء اور سجاد حسین نے اپنے خطابات میں امام خمینی کی زندگانی، انقلاب اسلامی ایران کی جدوجہد اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں طلباء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1062919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش